واشنگٹن (اے بی این نیوز)مشہور ٹی وی سیریز بریکنگ بیڈ میں گس فرِنگ کا یادگار کردار ادا کرنے والے معروف امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوسیتو نے اسلام قبول کر لیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کہا کہ جیانکارلو ایسپوسیتو نے یہ فیصلہ سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران کیا۔
ترکی آل الشیخ کے مطابق جیانکارلو ایسپوسیتو کا اسلام قبول کرنے کا فیصلہ سعودی عرب میں قیام کے دوران مثبت تجربات اور مسلمانوں کے ساتھ روابط کے بعد سامنے آیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ایسپوسیتو کو ایک مسجد کے اندر پروڈکشن ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
جیانکارلو ایسپوسیتو کا فلم اور ٹیلی ویژن کریئر کئی دہائیوں پر مشتمل ہے اور وہ بریکنگ بیڈ، بیٹر کال سال اور دی مینڈالوریئن جیسی پروڈکشنز میں اداکاری کے باعث مشہور ہوئے۔
مزید پڑھیں: سوئٹزرلینڈ ،ایران امریکا مذاکرات کے بعدقطراور پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا















