اسلام آباد (اے بی این نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جمادی الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا، جس کے مطابق یکم جمادی الاول منگل کے روز ہوگی۔
جمادی الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اجلاس میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ مفتی انتخاب نوری، مفتی عمران حنفی، علامہ افضل حیدری اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا اور بتایا کہ یکم جمادی الاول منگل کو ہوگی۔
مزید پڑھیں:امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹرمپ کے خلاف اہم پابندی عائد















