اسلام آباد(اے بی این نیوز)دفتر خا رجہ کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔
پاکستان اور قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق فریقین نے مذاکرات کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کر لیا ،حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈ میپ منظور کرلیا گیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات فوری شروع ہوں گے، آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے رابطہ لائن قائم کر دی گئی ہے۔
🔊PR No: 1️⃣5️⃣1️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Joint Statement by the State of Qatar and the Islamic Republic of Pakistan Regarding the Conclusion of Lake Lucerne Summit, First High-Level Committee Meeting with Participation of the United States of America and the Islamic Republic of Iran pic.twitter.com/2G3PAf7LVY
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 22, 2026
اعلامیے کے مطابق لبنان جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے ڈی کنفلیکشن سیل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایٹمی پروگرام، پابندیوں سے متعلق ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق ڈی کنفلیکشن سیل میں لبنان اور ثالث ممالک شامل ہوں گے، ثالث ممالک مذاکرات تعمیری ماحول میں آگے بڑھانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، تکنیکی مذاکرات ہفتے کے باقی دنوں میں برگن اسٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں: آج بروز پیر 22 جون ایرانی ریال کی تازہ ترین شرح















