اہم خبریں

امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کردی

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم کردی،امریکی سنٹرل کمانڈرنے بھی تصدیق کردی۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے صدر ٹرمپ کی ہدایت کی روشنی میں ناکہ بندی ختم کی،ایرانی بندرگاہوں کی جانب بحری آمدورفت بحال ہوگئی۔

خلیج عرب اور خلیج عمان میں جہازوں کی نقل وحرکت پرپابندی ختم کردی گئی ،امریکی فوج نے بحری ناکہ بندی کے تمام اقدامات روک دیے۔

امریکی بحری جہاز معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے علاقے میں موجود رہیں گے،امریکا معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائےگا۔

پاکستان کی ثالثی میں امریکا اورایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔دریں اثنا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ،سیوریج نالے میں ڈوبنے والا7 سالہ بچہ تاحال لاپتہ

متعلقہ خبریں