اہم خبریں

وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم میں مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کردی

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر اسکیم میں شہریوں کو مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کی ہے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو اپنا گھر اسکیم کی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا گھر اسکیم میں شہریوں کی بڑی تعداد کا حصہ لینا انتہائی خوش آئند ہے، اگر اسی رفتار سے آگے بڑھیں گے تو اپنے گھر کے زیادہ سے زیادہ خواہشمند افراد کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر اسکیم میں شہریوں کو مزید سہولتیں دینے اور بینکوں کو اپنا گھر اسکیم کی درست درخواستوں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر وزیراعظم نے پاکستان ریلویز میں جامع اصلاحات کے لیے اسٹریٹیجک روڈ میپ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ریلویز میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے فروغ دیا جائے۔
مزید پڑھیں: نیلم منیر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی قیاس آرائیاں ،تصاویر وائرل

متعلقہ خبریں