اہم خبریں

آج بروز جمعرات4جون موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعرات کے روز پنجاب ،خیبرپختونخوا،کشمیر اور اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔اس دوران(بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری )کی بھی توقع۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔

جمعرات کے روز خیبرپختونخوا،کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اوربالائی/وسطی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان۔ اس دوران(بعض مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری )کی بھی توقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بلوچستان کے جنوبی اضلاع اور سندھ کے بالائی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا ، پنجاب ، سندھ ،کشمیر اور بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا ۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبرپختونخوا: کاکول 39، پٹن، بالاکوٹ اور بنوں 05، چراٹ 04، پنجاب: اسلام آباد (سیدپور 34، گولڑہ 18، بوکرہ 13، ایئرپورٹ 07، زیرو پوائنٹ 06)،چکوال 15، گجرات 13، سرگودھا سٹی 12، مری 08، سیالکوٹ ایئرپورٹ 07، راولپنڈی (چکلالہ، پیر ودھائی، گوالمنڈی 07، نیو کٹاریاں 06، کچہری 05، شمس آباد 04)،اٹک 06، قصور 05، لاہور (ایئرپورٹ 05، سٹی 01)،منگلا، فیصل آباد 03، جھنگ 02، سندھ: موہنجو دڑو 32، روہڑی 20، پڈعیدن 14، نواب شاہ 06، لاڑکانہ 05، سکرنڈ 04، دادو 03، کشمیر: کوٹلی 16، راولاکوٹ 15،بلوچستان: بارکھان میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 48، دالبندین ، دادو45، بہاولپور، جیکب آباد اور تربت میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش .

جمعرات کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش (بعض مقامات پر تیز بارش / ژالہ باری )کی توقع۔
مزید پڑھیں: آج بروز جمعرات 4 جون سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں