ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ نے چاہا توسب کچھ ٹھیک ہو جائے گا آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں اور ویسے بھی جو ہونا ہے اُس کو آپ روک نہیں سکتے، پھر فکر کی کیا ضرورت ہے صدقہ ضرور دیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملات سے دور رہیں گے جس میں قانونی پہلو شامل ہو گا تو وہ غلطی کریں گے اور خانگی امور میں جاری جھگڑوں سے بھی دور رہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کا راستہ شاید غلط ہے جس کا تعلق ہی وابستگی سے ہے۔یہ بہت بڑی غلطی ہو گی اپنی اصلاح جس قدر جلد کر سکتے ہیں کر لیں بار بار مواقع نصیب نہیں ہوتے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو ابھی اُس طرف سے بچ کر نکلنا ہے جو سازشی راستہ ہے۔آپ کو اندازہ ہی نہیں کے آپ نے اپنے کتنے دشمن پیدا کر لئے ہیں، کیوں مشکل بڑھا رہے ہیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مبتلا ہیں جس میں ذرا سا بھی ناجائز رزق کا عنصر ہے تو وہ اپنے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں توبہ کر کے فوری واپسی کا راستہ پکڑیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج کا دن مالی لحاظ سے اچھا رہے گا انشاءاللہ جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے اُس میں کامیابی ملے گی اور راستے کی ایک دیوار بھی گر جائے گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جس بھی طرف سے پریشانی کا سامناہے اس کا اب کوئی حل انشاءاللہ ضرور سامنے آئے گا اور جو راستہ سمجھ نہیں آ رہا تھا وہ سامنے آ جائے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو بالکل بھی اُن لوگوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے جو ماضی میں پریشانیاں دے چکے ہیں اور اب دوبارہ زندگی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں،خیال کریں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو ابھی صورتحال کا ٹھیک سے اندازہ نہیں ہے آپ کسی بات کو بھی معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کیں ورنہ بڑی مشکل وہ جائے گی ان دِنوں مخالفت بھی بہت ہو رہی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے آپ جس بھی طرح کر لیں اس سے نجات فی الحال نہیں ملے گی اور آج روز گار کے حوالے سے اچھی خبر بھی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں ابھی سات یوم مزید اس میں لگ سکتے ہیں آپ نے برداشت کرنا ہے اس وقت فی الحال جو مل رہا ہے شکر ادا کریں۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ نے چاہا تو آپ کو اپنے کسی اہم معاملے یا پریشانی سے نکلنے کی خبر موصول ہو گی اور جو بھی تنگ کر رہا ہے تو وہ انشاءاللہ خودبخود پیچھے ہٹ جائے گا، فکر نہ کریں۔














