لاہور(اے بی این نیوز)آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، محمد غازی غوری اور روحیل نذیر کو اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز کے طور پر شامل کیا گیا۔
🚨 Pakistan's 16-member squad announced for Australia ODI series 🏏
Read more ➡️ https://t.co/t5o3BJK1x8#TakraarKaTime | #PAKvAUS | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/lH5GDN7D6y
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 22, 2026
عثمان خان بیماری کے باعث آسٹریلیا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے زیر غور نہیں آئے، جب کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجری کے باعث بدستور ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری رکھیں گے۔
قومی اسکواڈ:
آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال اور عرفات منہاس، بابر اعظم، حارث رؤف، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ اور روحیل نذیر بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پی سے بی کے اسکوررنجم السعید انتقال کرگئے















