واشنگٹن (اے بی این نیوز)اسرائیل اور ایران کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں امریکی کارگو طیارے گولا بارود اور فوجی سازوسامان لے کر اسرائیل پہنچے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ امریکی طیارے مختلف فوجی اڈوں پر اترے جہاں اسلحہ، میزائلوں اور دیگر جنگی سامان کی ترسیل کی گئی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پیش رفت ایران کے خلاف ممکنہ نئی جنگی تیاریوں کا حصہ ہو سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں خطے کی صورتحال پہلے ہی انتہائی کشیدہ ہے اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کو مسلسل فوجی سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں امریکی کارگو طیاروں کی آمد کو غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان لوئر،رستم بازار میں دھماکا،3 افرادجاں بحق















