اسلام آباد (اے بی این نیوز) گرمیوں کے موسم میں شوق سے کھایا جانے والا تربوز نہ صرف جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے بلکہ صحت کیلئے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق تربوز میں پانی کی مقدار تقریباً 92 فیصد ہوتی ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں موجود وٹامن اے، وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس جسمانی قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتے ہیں جبکہ یہ دل کی صحت کیلئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق تربوز میں پایا جانے والا “لائیکوپین” خون کی روانی بہتر بنانے اور بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ تربوز کھانے سے نظامِ ہاضمہ بہتر رہتا ہے، جلد تروتازہ دکھائی دیتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے کیونکہ اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق شدید گرمی میں تربوز کا استعمال جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے ساتھ ساتھ تھکن اور کمزوری دور کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل کیساتھ تعلقات بڑھانے پر متحدہ عرب امارات کو خبردار کردیا















