پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو کراچی میں کھیلے جانے والے اہم کوالیفائر میچ کے ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق شائقین کرکٹ( CricketTickets ) کیلئے تمام انکلوژرز کی ٹکٹ صرف 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جہاں مداح آن لائن ای ٹکٹ کے ذریعے آسانی سے داخلہ حاصل کر سکیں گے۔ ای ٹکٹس سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے دستیاب ہوں گی، جبکہ موبائل فون پر اسکین یا پرنٹ کاپی دکھا کر انٹری ممکن ہوگی۔
امریکہ ایران کے مابین پھر کشیدگی میں اضافہ،دونوں اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے
فزیکل ٹکٹ خریدنے والے افراد کراچی میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کے سامنے قائم ٹی سی ایس باکس آفس سے ٹکٹس حاصل کر سکیں گے۔ بورڈ کے مطابق ای ٹکٹس کی فروخت فوری طور پر شروع کر دی گئی ہے جبکہ کاغذی ٹکٹس کل صبح سے دستیاب ہوں گی۔
پی سی بی نے شائقین کی بڑی تعداد کو اسٹیڈیم لانے کیلئے ٹکٹ قیمت کم رکھی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد میچ کا لطف اٹھا سکیں۔ دوسری جانب لاہور میں ہونے والے ایلیمنیٹر میچز کے ٹکٹس کی تفصیلات بھی جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔















