لاہور میں تعلیمی پالیسی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ اسکولوں میں جمعہ( SchoolHoliday ) کی چھٹی مستقل نہیں رکھی جائے گی اور جلد تعلیمی ادارے اپنے روایتی ہفتہ وار شیڈول پر واپس آ جائیں گے۔وزیر تعلیم کے مطابق جمعہ کی چھٹی صرف عارضی انتظام کے طور پر دی گئی تھی، جس کا مقصد مخصوص حالات میں تعلیمی سرگرمیوں کو منظم رکھنا تھا۔ تاہم اب اسے مستقل پالیسی کا حصہ نہیں بنایا جا رہا۔
کسی بھی سیاسی الیکشن میں حصہ نہیں لونگا،اقرار الحسن کا بڑ ا اعلان
انہوں نے بتایا کہ آنے والے ہفتوں میں جمعہ کی چھٹی مکمل طور پر ختم کرنے کا امکان ہے، جس کے بعد تمام اسکول معمول کے اوقات کے مطابق کھلیں گے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت وفاقی سطح پر بھی رابطے میں ہے تاکہ ایک مربوط تعلیمی نظام برقرار رکھا جا سکے۔رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول اور دورانیے سے متعلق حتمی فیصلہ 15 مئی کے بعد کیا جائے گا، جس کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دیں گی۔
یاد رہے کہ توانائی بحران اور بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث ماضی میں جمعہ کو چھٹی کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے دوران بعض اداروں میں آن لائن تدریسی نظام بھی نافذ کیا گیا تھا۔















