اہم خبریں

یمن کے حوثیوںنے آبنائے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دیدی

عدن (اے بی این نیوز)یمن کے حوثیوں نے آبنائے باب المندب بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

اس حوالے سے صنعا میں حوثی حکومت کے نائب وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے قیام میں رکاوٹیں ڈالنا بند کریں۔

واضح رہے کہ باب المندب خلیج عدن کو بحیرہ احمر سے ملانے والی اہم گزر گاہ ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی ہے۔ جس کے بعد تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان خاتم الانبیاء سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سخت ایرانی کنٹرول میں ہے، آبنائے ہرمز کی سابقہ ​​حالت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت بحال نہیں کرتا آبنائے ہرمز سخت کنٹرول میں رہے گی۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار 19 اپریل 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں