اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے خوشخبری،جا نئے کیا

عالمی مالیاتی منڈیوں میں تیل (        petrol)کی قیمتوں میں کمی کے اشاروں نے بھی مارکیٹ کو سہارا دیا، جس کے نتیجے میں عالمی اسٹاک ایکسچینجز میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔یورپ میں اسٹاک مارکیٹس مجموعی طور پر مستحکم رہیں، جہاں سرمایہ کاروں نے سفارتی پیش رفت کی امیدوں پر ردعمل دیا۔ جرمنی کے اہم اسٹاک انڈیکس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جبکہ برطانیہ کی مارکیٹ بھی مثبت زون میں رہی، تاہم فرانس کی مارکیٹ میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر یورپی سرمایہ کار محتاط مگر پرامید نظر آئے۔

امریکی مالیاتی منڈیوں میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی، جہاں اہم انڈیکس میں اضافہ ہوا اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا نظر آیا۔ ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں نرمی اور جنگی صورتحال میں کمی کی توقعات نے مارکیٹ کو سہارا دیا ہے۔ایشیائی مارکیٹس نے بھی مثبت ردعمل دیا، جہاں جاپان، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ کے اسٹاک انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔ چین اور آسٹریلیا کی مارکیٹس نسبتاً مستحکم رہیں، جو عالمی سطح پر محتاط امید کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

خطرے کی گھنٹی بج گئی، امریکہ کو کرارا جواب، جا نئے ایران کون کون سی اہم سمندری تجارتی گزر گاہیں بند کر نے جا رہا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (      trump )نے عندیہ دیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان آئندہ چند دنوں میں نئے مذاکرات شروع ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق ایران سے جاری کشیدگی ختم ہونے کے قریب ہے، تاہم بعض نکات پر اب بھی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

متعلقہ خبریں