اہم خبریں

پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا

لاہور (نیوزڈیسک)سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ میاں بلیغ الرحمان نے آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر پنجاب سے الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کےلیے ملاقات کا فیصلہ ہوا تھا۔خیال رہے کہ 10 فروری کو لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں