اہم خبریں

پاور ڈویژن حکام بجلی کی قیمت میں اضافے سے لاعلم

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاور ڈویژن حکام کے بجلی کی قیمت میں اضافے سے لاعلم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔قائمہ کمیٹی برائے پاور نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق استفسار کیا تو پاور ڈویژن حکام لا علم نظر آئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری پاور نے کمیٹی کو بتایا کہ آئی ایم ایف سے معاملات وزارتِ خزانہ نے فائنل کرنے ہیں، ہم سے اب تک بجلی کے ٹیرف کے حوالے سے تفصیلات شیئر نہیں ہوئیں۔انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے پاور کو یہ بھی بتایا کہ بجلی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونا ہے، اس کی تفصیلات آئیں گی تب ہی بتا سکتے ہیں۔کمیٹی کے اراکین نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں تمام تفصیلات کمیٹی میں پیش کی جائیں۔

متعلقہ خبریں