کراچی(نیوز ڈیسک) مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے دانیا شاہ کی ضمانت منظور کرلی ۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا،سندھ ہائیکورٹ نے دانیہ شاہ کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی دانیا شاہ کو اپنے شوہر کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں لودھراں سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لودھراں کے نواحی گاؤں ڈانوراں میں دانیہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرلیا تھا۔















