اہم خبریں

مشرقِ وسطیٰ میں فوجی آپریشنز کو ختم کرنے پر غور کررہے ہیں،امریکی صدر

واشنگٹن(اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنے فوجی اہداف کے حصول کےقریب ہے، مشرقِ وسطیٰ میں فوجی آپریشنز کو ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی آپریشنز کو بتدریج ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، امریکا چاہے گا تو اسرائیل بھی جنگ ختم کردے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی ان کی ذمہ داری ہے جو اس کو استعمال کرتے ہیں، آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی دیگر ممالک کی ذمہ داری ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز پر دیگر ممالک کی مدد کرے گا، عالمی گزرگاہ کو مشترکہ طور پر محفوظ بنایا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں۔عید کے موقع پر بابر اعظم کُک بن گئے

متعلقہ خبریں