ٹورنٹو ( اے بی این نیوز )کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں واقع امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قونصل خانے کے اطراف کا علاقہ گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کی آوازیں سننے کے بعد قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر صورتحال کو کنٹرول میں لینے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی۔ واقعے کے بعد امریکی قونصل خانے کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کے عملے اور شہریوں کو محفوظ رکھا گیا ہے اور صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے۔پولیس اور سکیورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ فائرنگ کے محرکات اور ذمہ دار افراد کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حکام مختلف زاویوں سے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :سونا ،چاندی اپ ڈیٹ،جا نئے فی تولہ قیمت کیا ہو گئی















