اہم خبریں

صحیفہ جبار خٹک کی جانب سے سٹاف پٹھان رکھنے کا معاملہ،اند کی بات سامنے آگئی ،جا نئے کیا

لاہور (اے بی این نیوز) اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے حالیہ تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی باتوں کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کیا گیا اور اصل مؤقف کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پھیلایا گیا۔ایک نئی ویڈیو بیان میں صحیفہ جبار خٹک کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے دراصل یہ چاہتے ہیں کہ ایک عورت اپنے پیروں پر کھڑی نہ ہو سکے اور ہمیشہ دوسروں پر انحصار کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خاتون اپنا کاروبار شروع کرنا چاہے یا خودمختار بننے کی کوشش کرے تو اسے مختلف طریقوں سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔اداکارہ کے مطابق سوشل میڈیا پر بعض اوقات جان بوجھ کر کسی بھی بات کو اصل تناظر سے ہٹا کر پیش کیا جاتا ہے جس سے غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل صحیفہ جبار خٹک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے اسٹاف میں زیادہ تر محنتی پٹھان افراد کو رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ انہیں بعض پنجابی یا اردو بولنے والے افراد پر زیادہ اعتماد نہیں ہوتا۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اس پر مختلف ردعمل سامنے آئے تھے۔

مزید پڑھیں :اپ ڈیٹ آگئی،سونے کی قیمت میں بڑی کمی، ہزاروں روپے سستا،جا نئے نئی قیمت

متعلقہ خبریں