اہم خبریں

گلگت بلتستان میں ڈرون پروازوں پر مکمل پابندی، دفعہ 144 نافذ

گلگت (اے بی این نیوز) محکمہ داخلہ، حکومت گلگت بلتستان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈورنز اور کوآڈ کاپٹرز کی آؤٹ ڈور پرواز پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، دفعہ 144 کے تحت ڈرونز کی بیرونی پرواز فوری طور پر ممنوع قرار دی گئی ہے اور یہ پابندی آئندہ 60 روز تک یا تا حکم ثانی نافذ العمل رہے گی۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ ڈرون پروازیں امن عامہ کے لیے خطرہ ہیں اور حساس تنصیبات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ تاہم، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ حکومت نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام گلگت بلتستان میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
مزید پڑھیں‌:کپتان سلمان علی آغا نے اہم فیصلہ کر لیا ،آخر کیوں؟

متعلقہ خبریں