اہم خبریں

عیدالفطر 30 روزہ ماہ کی تکمیل کے بعد 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہونے کا زیادہ امکان ہے،محکمہ موسمیات

کراچی (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کر دی جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس رمضان کتنے روزے ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، چاند 19 مارچ کو صبح 6:23 پر پیدا ہوگا جبکہ شام تک اس کی عمر 12 سے 13 گھنٹے ہونے کا امکان ہے۔

مزید بتایا گیا کہ 19 مارچ کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ اگر محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو عیدالفطر 30 روزہ ماہ کی تکمیل کے بعد 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہونے کا زیادہ امکان ہے۔

مزید پڑھیں۔وزیراعظم رمضان پیکج: اہلیت جانچنے کا عمل آسان کر دیا

متعلقہ خبریں