اسلام آباد(اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ کےعلاج کے فالو اپ کےلیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق بانی کو 24 فروری کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیاگیا جہاں بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹرئیل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔
پمز اسپتال کے مطابق ڈوز دینے سے قبل کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جس کے نتائج نارمل آئے۔ اسپتال میں قیام،پروسیجرکےدوران اوربعد میں بانی کے وائٹل مستحکم رہے جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن نے بھی انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا۔
پمز اور شفا آئی اسپتال کےکنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجرعمل میں لایا گیا۔ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا، پروسیجر سے پہلےاسپیشلسٹس کے بورڈ نے معائنہ کیا۔
اسپتال اعلامیےکے مطابق معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ضروری ہدایات، فالو اپ مشورے، نسخے اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں۔راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ، دفعہ 144 برقرار















