اہم خبریں

پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کردی ہے: یوکرینی صدر

کیف(اے بی این نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہےکہ پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کردی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرین کے صدر نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے تیسری عالمی جنگ شروع کردی ہے، روسی صدرکو روکنے کا واحد طریقہ بھرپور فوجی اور معاشی دباؤ ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین پر ہی نہیں رکیں گے، ان کو روکنا اور انہیں یوکرین پرقبضہ نہ کرنے دینا پوری دنیا کے لیے فتح ہوگی۔

دوسری جانب یوکرین کے حکام کا کہنا ہےکہ یوکرین کے علاقے اوڈیسہ پر روسی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں۔کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں کا حال اچھا ہوجائے: مومنہ اقبال

متعلقہ خبریں