اہم خبریں

نئی پارٹی بنانے سےمتعلق سب افواہیں ہیں،شاہد خاقان کا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان

لاہور (نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے الیکشن پارٹی ٹکٹ پر لڑنے کا اعلان کردیا۔الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں میڈیاسے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیرعظم نواز شریف کو اپنا قائد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ میرا قائد صرف نواز شریف ہے، الیکشن مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ سے ہی لڑوں گا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے برسوں کی وفاداری ہے، نئی پارٹی بنانے سے متعلق سب افواہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں