تہران (اے بی این نیوز) صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو 10 دن کی مہلت دینے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں 2.19 فیصد اضافہ ہوا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر کے بیان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، نیس ڈیک اور ڈی جے آئی انڈیکس میں 0.9 فیصد کی کمی ہوئی۔
امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور سرمایہ کاروں نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری شروع کردی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا تھا کہ ایران کا 10 دن میں پتہ چل جائے گا، ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار نہیں رکھنے دیں گے، معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں اس کے نتائج برے ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں تو خطے میں امن ممکن نہیں ہو گا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ اچھے مذاکرات ہو رہے ہیں، ہم بامقصد معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، ہمیں تقریباً 10 دن میں ایران کے بارے میں پتہ چل جائے گا، ہمیں ایران کے ساتھ کچھ کرنا ہے، ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ نتائج برے ہوں گے۔
مزید پڑھیں:علیمہ خان نےکوئی ڈیل آفرکی ہے،راناثنااللہ کا دعویٰ،جا نئے تفصیلات















