اسلام آباد(اے بی این نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کیساتھ لڑائی جھگڑے اور احتجاج کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانتیں منظور کر لی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے 10، 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔
ایمان مزاری اور ہادی علی کے وکیل ریاست علی آزاد نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا اور اچانک سے سامنے آگیا،میں خود اس مقدمہ میں ملزم ہوں مگر ہمیں پتا ہی نہیں تھا یہ ایف آئی آر ہے۔ وکیل نے مزید کہا کہ یہ ایک من گھڑت اور بے بنیاد واقعہ پر ایف آئی آر کاٹی گئی جس کا وجود ہی نہیں ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا اور ضمانتیں منظور کر لیں، ایمان مزاری اور ہادی علی کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے، پارٹی قیادت دست و گریباں















