اہم خبریں

رمضان: پولٹری ایسوسی ایشن کا خصوصی سبسڈی کا اعلان

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی ہدایت پر خصوصی سبسڈی کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹریڈز ایسوسی ایشن بھرپور معاونت کر یگی۔ رمضان بازاروں میں سستی مرغی اور انڈوں کی فراہمی شروع کی جائے گی، تمام سہولت بازاروں میں مقرر کردہ ڈیلرز کے ذریعے عوام کو درج ذیل رعایت فراہم کی جائے گی، مرغی کے گوشت پر 15 روپے فی کلو خصوصی سبسڈی، انڈوں پر 10 روپے فی درجن خصوصی رعایت۔

انتظامی معاملات اور فنڈنگ اس ریلیف پیکیج کی خاص بات یہ ہے کہ سبسڈی کے لیے تمام فنڈز پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن خود برداشت کرے گی۔ سپلائی چین کو برقرار رکھنے اور مارکیٹ کے دیگر معاملات کی نگرانی پولٹری ٹریڈرز کے نمائندے کریں گے۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ملک محمد شریف، چودھری فرغام طور اور رائے منصب علی خان نے پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما طارق جاوید کے ہمراہ سہولت بازاروں کا دورہ کیا۔ رہنماؤں کی موجودگی میں خصوصی کاؤنٹرز نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے جہاں سے شہری رعایتی نرخوں پر خریداری کر سکیں گے۔

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں عوام کو سستی پروٹین کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور رمضان میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں۔رمضان المبارک: بینظیر انکم سپورٹ کی رقم میں اضافہ

متعلقہ خبریں