اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام گزشتہ حکومت کی مجرمانہ غفلت کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں شمسی اور پون توانائی کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔شہبازشریف نے کہا کہ سورج اور ہوا سے بجلی کی پیداوار کو فروغ دینا حکومتی ترجیح ہے، قابل تجدید ذرائع سے کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی،10 ہزار ہزار میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبے پر کام جاری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ن لیگ دور کے منصوبے مکمل نہیں کئے، مجرمانہ غفلت کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے لائحہ عمل دیں،منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔ مہنگے درآمدی ایندھن پر خرچ قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔















