اہم خبریں

جعلی حکومت نے ملک میں مصنوعی بحران پیدا کیا، مراد سعید

سوات (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جعلی حکومت نے ملک میں مصنوعی بحران پیدا کر رکھا ہے۔سوات میں مجمع عام سے خطاب کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی مراد سعید نے کہا کہ سوات کے لوگوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی، دوسروں کی جنگ کو سوات کے لوگوں پر مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پشاور واقعے پر افسوس ہوا ہے، الله شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے، وفاقی کابینہ ہماری لاشوں پر سیاست کرتی ہے، سوات کے لوگوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا ہے۔مراد سعید نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے دروان ہمارے لوگوں کو باہر نکالا گیا، یہاں کے لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ اس مٹی پر کبھی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں