کویت(اے بی این نیوز)قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پرکویت کی حکومت نے2 دن کی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، اس فیصلے کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کو چار دن کی مسلسل چھٹیاں ملیں گی۔ کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد یہ اعلان سامنے آیا جس کی صدارت وزیر اعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح نے کی، یہ تعطیل بدھ 25 فروری اور جمعرات 26 فروری کو ہوگی، ان دو دنوں کے دوران تمام سرکاری وزارتوں، داروں،تعلیمی اداوں اور عوامی اداروں میں کام مکمل طور پر معطل رہے گا۔
عام طور پر کویت میں جمعہ اور ہفتہ کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے اس لیے 25 اور 26 فروری کی تعطیل کے ساتھ مل کر سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ سمیت چار دن کی لمبی چھٹی مل جائے گی،کام کا دوبارہ آغاز اتوار یکم مارچ سے ہوگا۔ بعض ادارے جو خصوصی آپریشنل ضروریات رکھتے ہیں جیسے کہ سکیورٹی، ہیلتھ اور دیگر اہم خدمات سے وابستہ ادارے، عوامی مفادات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی چھٹیوں کا انتظام خود کریں گے تاکہ ضروری خدمات میں کوئی خلل نہ پڑے۔
یہ تعطیلات کویت کے 65ویں قومی دن اور 35ویں یوم آزادی کی یاد میں منائی جا رہی ہیں جو ملک کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔
مزید پڑھیں۔این اے 256 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا















