بھارت(اے بی این نیوز)بھارت میں آج، 12 فروری، ملک گیر ہڑتال یا بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزدور یونینز اور کسان حکومت کے نئے لیبر کوڈز، اجرت کی پالیسیوں اور نجکاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
قریباً 10 مرکزی یونینز اور 30 کروڑ کارکن ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ نئے قوانین کارکنوں کے حقوق اور ملازمت کی حفاظت کو کمزور کرتے ہیں۔ اس دوران بینکنگ اور دیگر سروسز متاثر ہو سکتی ہیں۔
اہم مطالبات میں نئے لیبر کوڈز کی واپسی، MGNREGA کی بحالی، دیہی روزگار اسکیمز میں بہتر روزگار کی ضمانت اور کارکنوں کے حقوق کی حفاظت شامل ہیں۔ ہڑتال کی حمایت کئی کسان تنظیموں نے بھی کی ہے اور ملک بھر میں مظاہرے اور اجتماعات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں۔جیل میں بانی پی ٹی آئی کو دستیاب سہولیات پر رپورٹ سامنے آگئی















