لندن (اے بی این نیوز )برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے چیف آف اسٹاف مورگن میسکوینی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق استعفیٰ کا اعلان اس وقت سامنے آیا جب متعدد پارلیمنٹیرین پیٹر مینڈلسن کو امریکا میں بطور سفیر تعینات کرنے کے فیصلے پر مورگن کی تنقید کر رہے تھے۔
مورگن میسکوینی نے اپنے بیان میں کہا کہ پیٹر مینڈلسن کو امریکا میں سفیر مقرر کرنا غلط فیصلہ تھا اور اس سے نہ صرف ملکی اور سیاسی اعتبار سے نقصان ہوا بلکہ پارٹی میں بھی اعتماد متاثر ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے ملک، پارٹی اور سیاست پر منفی اثرات ڈالے ہیں، جس کے بعد انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف بڑ افیصلہ سامنے آگیا















