اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد کی آبپارہ اخبار مارکیٹ کو سیل کیے جانے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا، جہاں اخبار فروشوں اور اخباری صنعت سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات پر توجہ دلائی گئی۔
اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ بند ہونے سے شہر میں اخبارات کی ترسیل متاثر ہوئی، جس کے باعث شہریوں، اخبار فروشوں اور میڈیا اداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مارکیٹ کی بندش پر اخباری تنظیموں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق مارکیٹ کو واجب الادا چارجز کے معاملے پر سیل کیا گیا، جبکہ اخبار فروشوں کی تنظیم نے ان واجبات پر اختلاف کرتے ہوئے حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے















