اہم خبریں

عام انتخابات، اہم خبر آ گئی

ٹو کیو ( اے بی این نیوز         )جاپان میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمران اتحاد نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے میدان مار لیا ہے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق حکمران اتحاد نے انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لی، جسے موجودہ حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی مینڈیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم تکائچی کی جماعت نے 300 سے زائد نشستیں حاصل کیں، جس کے بعد پارلیمان میں حکومت کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ جاپان میں مجموعی طور پر 465 نشستوں پر عام انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس میں عوام نے بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

انتخابی کامیابی کے بعد وزیراعظم تکائچی نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام نے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اب معیشت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ضروری ترقیاتی منصوبوں پر سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور معاشی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جاپان کی مجموعی ترقی کے لیے سرکاری اور نجی شعبے مل کر کام کریں گے، جس سے صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر کو فروغ ملے گا۔ ان کے مطابق حکومت کا ہدف ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال جاپان ہے جہاں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انتخابی نتائج کے بعد جاپان کی سیاست اور معیشت پر ان فیصلوں کے اثرات کے حوالے سے عالمی سطح پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :سونے اور چاندی بارے بابا ونگا کی پیشین گوئی ،جو حقیقت ثابت ہو رہی ہے،جا نئے تفصیلات

متعلقہ خبریں