لاہور(اے بی این نیوز)سانحہ اسلام آبادکے بعد صوبائی دارالحکومت کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی،سی سی پی اولاہورنے امام بارگاہوں،مساجداوردیگرمذہبی مقامات کی سیکیورٹی کےخصوصی اقدامات کی ہدایت کی ہے
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نےپبلک مقامات اورمارکیٹوں میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے۔
سی سی پی او نے کہا سپروائزری افسران فیلڈ میں متحرک رہیں اورمتواترمانیٹرنگ جاری رکھیں،پولیس ٹیمیں ہاٹ اسپاٹ ایریازکی خصوصی نگرانی کریں،سیف سٹی اتھارٹی کےذریعےشاہراؤں اور اہم مقامات کی نگرانی جاری رکھی جائے۔
سی سی پی او کا کہنا تھا کہ عوام کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ون فائیو یا قریبی تھانے میں دیں۔
مزید پڑھیں: افغان طالبان رجیم میں معاشی بحران عروج پر، سرمایہ کار خوفزدہ















