اہم خبریں

سرکاری ملازمتوں کا اعلان،جا نئے اپلائی کرنے کا طریقہ اور ویب سائیٹ بارے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )وزارتِ دفاع کی جانب سے سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی ہے، جہاں گریڈ 1 سے گریڈ 18 تک سیکڑوں آسامیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وزارتِ دفاع نے ایک بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا اشتہار جاری کیا ہے، جس کے تحت مختلف شعبوں میں پاکستانی شہریوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ان ملازمتوں میں تکنیکی، انتظامی، سیکیورٹی، طبی، کلریکل اور معاون عملے کی متعدد پوسٹس شامل ہیں۔

سرکاری اشتہار کے مطابق تمام امیدواروں کے لیے تعلیمی قابلیت، متعلقہ تجربہ، عمر کی حد اور کوٹہ پالیسی پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔ بھرتیاں میرٹ اور صوبائی کوٹہ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔اعلان کردہ آسامیوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انجینئرنگ، کمپیوٹر پروگرامنگ، ریسرچ اینڈ اینالیسس، چارج نرس، سب انسپکٹر، اسسٹنٹ، کلرک، ٹیکنیکل اسٹاف، سیکیورٹی اسٹاف، ڈرائیور، الیکٹریشن، مکینک، مالی، نائب قاصد، چوکیدار، باورچی اور دیگر گریڈ ون کی پوسٹس شامل ہیں۔

وزارتِ دفاع نے واضح کیا ہے کہ تمام عمر اور تعلیمی شرائط کا اطلاق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم مارچ 2026 تک کیا جائے گا۔اشتہار کے مطابق مخصوص طبقات کو عمر میں رعایت بھی دی جائے گی۔ شیڈولڈ کاسٹ، بدھ مت کمیونٹی، قبائلی علاقوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے امیدواروں کو تین سال کی رعایت دی جائے گی۔ دیہی سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو بی ایس 15 تک کی پوسٹس کے لیے تین سال کی چھوٹ حاصل ہوگی۔ سرکاری ملازمین، سابق فوجی اہلکار، معذور افراد، جبکہ دورانِ ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے اہلِ خانہ کو بھی مقررہ قواعد کے تحت عمر میں رعایت دی جائے گی۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ خواتین، اقلیتوں اور معذور افراد کے کوٹہ پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔اسکریننگ ٹیسٹ میں منفی مارکنگ ہو گی اور ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر کاٹ لیے جائیں گے، جبکہ ٹیسٹ یا انٹرویو کے لیے کوئی ٹی اے یا ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔

درخواست دینے کا طریقہ مکمل طور پر آن لائن رکھا گیا ہے۔ امیدوار ویب سائٹ [www.recruitments.com.pk](http://www.recruitments.com.pk) کے ذریعے درخواست فارم پُر کر سکتے ہیں، کسی قسم کی ہارڈ کاپی جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔درخواست فیس 1 بل انوائس سسٹم کے ذریعے مختلف بینکوں، اے ٹی ایم، انٹرنیٹ بینکنگ، ایزی پیسہ، جاز کیش، یو بی ایل اومنی یا ٹی سی ایس کے ذریعے جمع کروائی جا سکے گی۔ فیس ناقابلِ واپسی اور ناقابلِ منتقلی ہوگی۔

فیس کی تفصیل کے مطابق بی ایس 17 اور 18 کے لیے 2500 روپے، بی ایس 14 تا 16 کے لیے 2000 روپے، بی ایس 9 تا 13 کے لیے 1600 روپے، بی ایس 7 کے لیے 1200 روپے اور بی ایس 1 تا 6 کے لیے 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ معذور افراد فیس سے مستثنیٰ ہوں گے، بشرطیکہ متعلقہ سرٹیفکیٹ فراہم کیا جائے۔وزارتِ دفاع نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ٹیسٹ اور نتائج سے متعلق کوئی اطلاع بذریعہ ڈاک نہیں بھیجی جائے گی، امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باقاعدگی سے ویب سائٹ وزٹ کریں اور اپنا موبائل نمبر فعال رکھیں۔درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم مارچ 2026 ہے۔

Sr. Post & Pay Scale Qualification & Experience Age Limit Quota
1 Deputy Director (Vetting) – BS-18 2nd Class Master’s, 5 years intelligence experience 25–40 Merit, Punjab
2 Deputy Director (Signals) – BS-18 Master’s / Engineering, 5 years signals experience 25–40 Punjab
3 Assistant Director – BS-17 Bachelor’s / Master (16 years education) 22–35 Merit, Punjab, Sindh, KP
4 Assistant Director (Engineering) – BS-17 Engineering degree + PEC registration 22–35 Punjab
5 Assistant Director (Computer Programming) – BS-17 BS in CS / IT / Software / Cyber Security 22–35 Punjab, Sindh
6 Assistant Director (Research & Analysis) – BS-17 BS / MS, 5 years research experience 22–35 Punjab
7 Charge Nurse – BS-16 Registered Nurse with PNC 20–33 Punjab, Ex-FATA
8 Sub Divisional Officer (B&R) – BS-16 Civil Engineering / M-Tech 20–33 Merit
9 Assistant – BS-15 Graduation + Computer skills 18–33 Punjab, Balochistan, Ex-FATA
10 Sub Inspector – BS-14 Graduation, intelligence experience preferred 18–30 Punjab, Sindh, KP, Balochistan
11 Security Sub Inspector – BS-14 Graduation (14 years) 18–30 Merit, Punjab, Sindh
12 Traffic Analyst – BS-14 Graduation + 5 years traffic analysis 18–30 Merit, Punjab, Sindh
13 Photographer – BS-13 Bachelor + 5 years experience 18–30 Merit, Punjab
14 Upper Division Clerk – BS-13 Intermediate + typing + IT skills 18–30 Merit, Punjab, Sindh
15 Lower Division Clerk – BS-11 Matric + typing 30 wpm + IT 18–30 Merit, Punjab, Sindh
16 Security Assistant Sub Inspector – BS-11 Graduation + intelligence experience 18–30 Merit, Punjab, Sindh
17 Supervisor – BS-11 DAE (Electronics / Telecom) 18–30 Punjab
18 Sub Engineer-I – BS-11 DAE (Telecom / Aero) + experience 18–30 Punjab, KP
19 Technical Monitoring Staff – BS-9 Graduation + Journalism / IR 18–30 Punjab
20 Security Supervisor – BS-9 Intermediate / Retired Armed Forces 18–30 Merit, Punjab, Sindh
21 Operator Special – BS-9 Intermediate / Matric + experience 18–30 Merit, Punjab, Sindh
22 Lady Receptionist – BS-7 Intermediate + English skills 18–30 Punjab
23 Vehicle Mechanic – BS-7 Intermediate + 3 years experience 18–30 Merit, Punjab
24 Electrician Vehicle – BS-7 Intermediate + 3 years experience 18–30 Merit, Punjab
25 Mid Wife – BS-6 Matric + Midwifery Diploma 18–30 Punjab
26 Photo Printer – BS-6 Matric + Printing experience 18–30 Punjab
27 Electrician – BS-6 FSc / DAE Electrical 18–30 Punjab
28 Special Staff – BS-5 Intermediate + relevant skills 18–30 Punjab
29 Plumber – BS-5 Matric + 5 years experience 18–30 Punjab
30 Driver – BS-4 Matric + LTV License 18–30 Open Merit
31 Aya – BS-1 Matric + experience 18–30 Punjab
32 Naib Qasid – BS-1 Matric + motorcycle license 18–30 Punjab
33 Laskar – BS-1 Primary pass 18–30 Punjab
34 Chowkidar – BS-1 Matric 18–30 Punjab
35 Mali – BS-1 Matric + experience 18–30 Punjab
36 Cook – BS-1 Matric + cooking experience 18–30 Punjab
37 Mess Waiter – BS-1 Matric + 2 years experience 18–30 Punjab
38 Misalchi – BS-1 Primary pass 18–30 Punjab
39 Sanitary Worker – BS-1 Primary pass 18–30 Punjab
40 Barber – BS-1 Matric + 3 years experience 18–30 Punjab

مزید پڑھیں :ورک ویزہ اوپن؟پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،جا نئے کس ملک نے یہ اعلان کیا

متعلقہ خبریں