اہم خبریں

پی ایس ایل 11، بابر اعظم اور صائم ایوب پر پشاور زلمی کا اہم فیصلہ

لاہور (اے بی این نیوز) پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی کا بابر اعظم کو ریٹین کرنے کا فیصلہ، صائم ایوب ریلیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی نے اہم فیصلے کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرنچائز نے اپنے کپتان بابر اعظم کو ریٹین کرنے جبکہ صائم ایوب کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور صائم ایوب دونوں پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں، تاہم پی ایس ایل قوانین کے تحت فرنچائزز کو ہر کیٹیگری میں صرف ایک کھلاڑی کو ریٹین کرنے کی اجازت ہوتی ہے، جس کے باعث پشاور زلمی نے بابر اعظم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ صائم ایوب اب پی ایس ایل پلیئرز آکشن میں دستیاب ہوں گے، جہاں تمام فرنچائزز انہیں منتخب کرنے کی اہل ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائزز آج اس بات کا فیصلہ کریں گی کہ وہ کن کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھیں گی، جس کے بعد پی ایس ایل 11 کے لیے پلیئرز آکشن کا مرحلہ شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں‌:بشریٰ بی بی کا اہم پیغام بیرسٹر گوہر کو موصول، بڑی پیش رفت

متعلقہ خبریں