اسلام آباد (نیوزڈیسک)سوئیڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر سولہ سوافغانوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سوئیڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر 1600 افغانیوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف ہوا، اور شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان افغانیوں کو پاکستان مشن سوئیڈن سے ویزے جاری ہوئے ہیں۔دوسری جانب وزارت خارجہ نے معاملے پر انکوائری شروع کر دی اور افغانیوں کے پاکستانی ویزے کینسل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دیگر سفارتخانے فوری طور پر افغانوں کے ویزے بند کریں، اور اگلے حکم تک کسی افغان شہری کو ویزا جاری نہ کیا جائے۔















