ابوظہبی (نیوزڈیسک)پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے دورے پر پہنچ گئے ۔عسکری ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر )کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔یو اے ای آمد پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف سید عاصم منیر سے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان نے ملاقات کی، جس میں علاقائی صورت حال اور دو طرفہ تعاون سمیت شراکت داری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔















