سڈنی ( اے بی این نیوز )بھارتی نژاد دہشت گرد ساجد اکرم کا بھارتی سفارتخانے نے 24فروری 2022کو10سال کیلئے پاسپورٹ جاری کیا ،بھارتی ایمبیسی کو پہلے دن سے حملہ آور کی بھارتی شہریت کا علم تھا، جان بوجھ کر حقیقت چھپائی اور اپنے میڈیا کو پاکستان پر الزام تراشی کیلئے وقت دیا،گمراہ کن مذموم کوشش پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے تھی ،
آسٹریلیا نے 2020 میں بھارتی خفیہ ایجنسی راکے 2 اہلکاروں کو ملک بدر کر دیا تھا ، اقدام ایسے نیٹ ورک کیخلاف کیا گیا جسے آسٹریلوی خفیہ ادارے نے “جاسوسوں کا گٹھ جوڑ “قرار دیا تھا،2020میں آسٹریلیا سے نکالے جانے والے بھارتی ایجنٹ بھی آسٹریلیا میں مقیم بھارتی افراد کی پروفائلنگ میں ملوث تھے،ماہرین کے مطابق سڈنی حملے میں ملوث دونوں دہشت گرد بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” سے منسلک ہو سکتےہیں۔
مزید پڑھیں :المناک ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق















