اہم خبریں

فلم دی کشمیر فائلز کا پروڈیوسر بے شرم، احمق شخص،اداکار پراکاش راج برس پڑے

ممبئی(نیوز ڈیسک) ویلن کا کردار ادا کرنیوالے مشہور اداکار پراکاش راج نےفلم ’دی کشمیر فائلز ‘ احمقانہ قرار دیدی۔پراکاش راج نے کشمیر فائلز کے ہدایتکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ دی کشمیر فائلز شرم سےعاری فلم ہے۔ انٹرنیشنل جیوری نے اس فلم پر تھوکا بھی نہیں لیکن اس کے بنانے والوں کو ابھی تک شرم نہیں آئی۔ فلم کا ہدایتکار چیخ رہا ہے کہ مجھے آسکر ایوارڈ کیوں نہیں مل رہا؟پراکاش راج نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ صرف ایسی فلمیں بنانے کے لیے دو ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میڈیا بہت حساس ہے آپ یہاں پروپیگنڈا فلمیں بنا سکتے ہیں۔ لیکن یہ لوگ چاہے کچھ بھی کر لیں

ہر وقت لوگوں کو بےوقوف نہیں بنا سکتے۔یاد رہے کہ ’دی کشمیر فائلز‘ کی کہانی انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سے ہندو پنڈتوں کی ہجرت کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور یہی وجہ ہے کہ فلم بلاک بسٹر بھی ثابت ہوئی۔پراکاش راج نے دی کشمیر فائلز پرکڑی تنقید کرتے ہوئے سخت لفظوں کا استعمال کیا


ان کا کہنا تھا کہ دی کشمیر فائلز ان احمقانہ فلموں میں سے ایک ہے لیکن ہمیں معلوم ہے کہ اسے کس نے پروڈیوس کیا ہےاس فلم کا پروڈیوسر بےشرم ہے۔53ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں اس فلم کو اسرائیلی فلم میکر ناڈو لاپیڈ نے بھی پروپیگنڈا فلم قرار دیا تھا جبکہ پاکستان کی جانب سے بھی اس فلم پر خوب تنقید کی گئی تھی۔2022 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں انوپم کھیر، پلاوی جوشی، درشن کمار اور بھاشا سنبلی نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں