ملتان (اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے چند دن پہلے پیٹرول35روپے مہنگاکیا،ن لیگ کی حکومت مزید پیٹرول مہنگا کرنے جارہی ہے،آئی ایم ایف کے کہنے پر یہ لوگ گیس کی قیمتیں بڑھانے جارہےہیں،مریم نواز نے ملتان کے شہریوں کو یہ کیوں نہیں بتایا کہ بجلی بھی مہنگی ہونے والی ہے، مریم نواز کی ملتان میں تقریر کے ردعمل میں انہوں نے مزید کہا کہ کیا مریم نواز ملتان کے شہریوں کیلئے یہ خوشخبری لائی ہیں کہ آٹا بھی مہنگاہونےجارہاہے،کیا مریم نواز نے لوگوں کوبتایاکہ بجلی اور دیگر چیزوں پر سبسڈی ختم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی،ان کو بے نقاب کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔















