لاہور (اے بی این نیوز)لاہورہائیکورٹ( Lahore High Court) نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تین ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر فوری عمل درآمد روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔
جسٹس خالد اسحاق نے آل پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں تعلیمی سال صرف 120 دن کا رہ گیا ہے جبکہ امریکا اور انگلینڈ سمیت دیگر ممالک میں تعلیمی سال 230 دن پر مشتمل ہوتا ہے۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ تین ماہ کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور گرمیوں کی تعطیلات کو چھ سے آٹھ ہفتوں تک محدود کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے فوری ریلیف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈا سے روکا نہیں جا سکتا: فیلڈ مارشل















