اہم خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ، اس حوالے سے سرکاری اور نجی سطح پر مختلف شہروں میں تقاریب، ریلیوں، جلسوں اور جلوسوں کا انعقاد کیا گیا ،پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والے منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی،صبح 10بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔اتوار کو مظلوموں کی آواز میں آواز ملانے کا دن، یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔ تینتیس برس قبل پانچ فروری کو جو سلسلہ شروع ہوا، وہ آج بھی جاری ہے اور آزادی ملنے تک نہیں رکے گا۔ کشمیر اور پاکستان، دو قالب، یک جان ہیں، کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا سامنے کرتے نہتے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صبح 10بجے سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔پاکستان کو آزاد کشمیر سے ملانے والے منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی،ملک کے مختلف شہروں میں سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرنے کی غرض سے ریلیاں بھی نکالی گئیں ،یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت شہر شہر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں