اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں پہلے قیادت گرفتاری دیتی ہے۔ آپ کیا گرفتاری دیں گے دو دن جیل میں رہ کر رونے لگ جاتے ہیں۔عمران خان نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا،عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلی،آپ کومعیشت ،مہنگائی، بڑھتی دہشتگردی کا جواب دینا پڑے گا،اسلام آباد میں معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کے ساتھ نیوز کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا نعرہ وہ ڈرپوک لگا رہا ہے جو ٹانگ پر پلستر لگا کر زمان پارک میں چھپا بیٹھا ہے۔ جیل بھرو تحریک نہیں آپ کو ڈوب مرو تحریک شروع کرنی چاہیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تم میں جیل بھرو تحریک حوصلہ ہے اور نہ قابلیت۔ تم نے شہباز شریف کو جیل میں ڈالا لیکن انہوں نے پھر بھی تم کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا،عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلی،آپ کومعیشت ،مہنگائی، بڑھتی دہشتگردی کا جواب دینا پڑے گا،جیل بھرو تحریک چلانے کے بجائے تم ڈوب مرو تحریک چلاو۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال64روز جیل میں رہے،تم کس کو بے وقوف بنارہےہو،شاہد خاقان عباسی 222روز جیل میں رہے،2دن جیل میں رہنے سے ان کی آنکھیں باہر آجاتی ہیں،دو روز جیل میں جاکر رونے والے کس طرح جیل بھرو تحریک چلائیں گے،جیل بھروتحریک میں قیادت سب سے پہلے خود کو پیش کرتی ہے،جیل میں جانےکے لیے سب سے پہلے اپنا پلاسٹر اتارو،جیل بھرو تحریک کی قیادت لیڈر کرتاہے۔اس موقع پروزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں بدامنی کا کینسر پھیلایا،عمران خان انتظار کررہے ہیں کوئی آئے اور اقتدار میں بٹھائے،عمران خان کبھی نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے،عمران خان نے جو بھی بیانات دیئے وہ سب کے سامنے ہیں،عمران خان دوسروں پر قتل کے الزامات لگاتے ہیں،ان کی کرپشن کی داستانیں ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، ہم پچھلے 6ماہ سے بار بار کہہ رہے تھے خیبر پختونخوامیں بدامنی پھیل رہی ہے،خیبر پختونخوا میں بدامنی ان کی وجہ سے پھیل رہی ہے،عمران خان نے خیبر پختونخوا میں بدامنی کا کینسر میں پھیلایا۔















