نیو دہلی (اے بی این نیوز)پاکستان کیخلاف جنگ میں شکست خوردہ بھارتی آرمی چیف کا ایک اور اعترافی بیان سامنے آگیا، اپیندر دویدی کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور بنا سوچے سمجھے شروع کیا گیا، ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ کرنا کیا ہے اور پاکستان کا ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے۔
بھارتی آرمی چیف اپیندر دویدی نے آپریشن سندور کو شطرنج سے تشبیہہ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہمیں پتہ ہی نہیں تھا کہ پاکستان ردعمل کتنا تباہ کن ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور سوچے سمجھے شروع کر دیا گیا، ہمیں علم ہی نہیں تھا کہ آپریشن سندور میں کیا کرنا ہے، بھارت پاکستان کے تباہ کن ردعمل سے بھی لاعلم تھا۔
بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہی نہیں تھا پاکستان ایسا جواب دے گا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان کیخلاف آپریشن سندور کا آغاز کیا گیا، بھارتی طیاروں نے بہاولپور سمیت مختلف شہروں میں فضائی حملے کیے تاہم پاکستان ایئر فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا، پاک فوج نے 10 مئی کو بھارتی ایئر بیسز، میزائلوں کے ڈپو اور دیگر فوجی تنصیبات کو فتح میزائلوں سے نشانہ بنایا، جس میں بھارت کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں: لبنان میں اسلحہ ڈپو میں دھماکہ،6 فوجی اہلکارجاں بحق