اہم خبریں

ایرانی نائب وزیر خارجہ کا خطے میں امن کے لیے اہم پیغام

ایرانی نائب وزیر خارجہ کا خطے میں امن کے لیے اہم پیغام

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔ کسی بھی محاذ پر لڑائی جاری رہنے کا مطلب ہے کہ جنگ پورے خطے میں جاری ہے۔

لبنانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران نے یمن میں ثالثی کی پیشکش کی تھی، تاہم اس پر کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایران لبنان پر اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے پُرعزم ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران اور لبنان پر حملوں کے ذریعے اسلام آباد مفاہمت کی خلاف ورزی کی۔ ان کے مطابق اسرائیل پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرے گا۔

سعید خطیب زادہ نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔
مزید پڑھیں‌:ٹرائی نیشن سیریز، شاہین آفریدی کا ورلڈ کپ اور ٹیم کی تیاریوں پر اہم بیان

متعلقہ خبریں