اہم خبریں

شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )190 ملین پاؤنڈ کیس،190 ملین پاؤنڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہو گیا۔ غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو شدیدمالی نقصان پہنچایا۔
شہزاد اکبر نے 6نومبر2019 کو رازداری معاہدے پر دستخط کئے۔ رقم بحریہ ٹاؤن کراچی کے ذمہ داری اکاؤنٹ سے منتقل کی گئی تھی۔ اکاؤنٹ سٹیٹ بینک کا ظاہر کر کے رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام کیا۔
شہزاد نے برطانیہ کے دورے کرکے فنڈز واپسی کا خفیہ روڈ میپ بنایا۔ 50 ارب ریاست کی بجائے بحریہ ٹاؤن کو فائدہ دینے کیلئے استعمال ہوئے۔
مزید پڑھیں :مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے حق میں بول پڑے

متعلقہ خبریں