اسلام آباد (اے بی این نیوز )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا آسٹریلیا کا دورہ، آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 14ویں سالانہ دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات میں شرکت کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی آسٹریلیا کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں۔ آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز ایڈمرل ڈیوڈ جانسٹن سے اہم ملاقات کی۔ آفس آف نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر اینڈریو شیئرر سے سیکیورٹی امور پر گفتگو۔ آسٹریلوی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹورٹ اور دیگر حکام سے تبادلہ خیال۔
ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی بات چیت۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نےآسٹریلین ڈیفنس کالج میں پاکستان کے سیکیورٹی وژن پر لیکچردیا۔
مزید پڑھیں :بلوچستان میں70 ارب روپے کی بے ضابطگیاں،آڈٹ رپورٹ میں ہوشرباانکشافات